سبجیکٹ اسپشلسٹ لیکچرر اُردو اردو جنرل معروضی ٹیسٹ و انٹرویوز

Content Writer 2025

سبجیکٹ اسپشلسٹ لیکچرر اُردو اردو جنرل معروضی ٹیسٹ و انٹرویوز

پبلک سروس کمیشن کے ہر ٹیسٹ اور انٹرویو میں پوچھے جانے والے سوالات وجوابات کا مختصر خاکہ ملاحظہ فرمائیں جو آپ کے آنے والے کل کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے 

اردو زبان و ادب سے متعلق معروضی سوالات تعلیمی اور مقابلہ جاتی امتحانات میں نہایت اہمیت رکھتے ہیں۔ بی اے، ایم اے اردو، PPSC، FPSC، لیکچرر، سبجیکٹ اسپیشلسٹ اور دیگر مسابقتی امتحانات میں اکثر ایسے سوالات آتے ہیں جو طلبہ کے بنیادی مطالعے، ادبی شعور اور عمومی معلومات کو جانچتے ہیں۔ اس بلاگ پوسٹ میں اردو ادب کے وہ منتخب، مستند اور بار بار پوچھے جانے والے معروضی سوالات و جوابات شامل کیے گئے ہیں جو امتحانی تیاری کے لیے ایک مکمل گائیڈ کی حیثیت رکھتے ہیں۔

سبجیکٹ اسپشلسٹ لیکچرر اُردو اردو جنرل معروضی ٹیسٹ و انٹرویوز

اردو نثر، تاریخ اور صحافت کے معروضی سوالات

سوال: “دہلی کی آخری شمع” مرزا فرحت اللہ بیگ کا ایک طویل مضمون ہے، اس کا موضوع کیا ہے؟
جواب: دہلی کے دورِ انحطاط کے ایک مفروضہ مشاعرے کی داستان۔

سوال: ابوریحان البیرونی کی تصنیف “کتاب الہند” میں کیا بیان کیا گیا ہے؟
جواب: ہندو معاشرے کے مذہبی، سماجی اور تہذیبی خدوخال۔

سوال: “ہمدرد” اخبار کون نکالتے تھے؟
جواب: مولانا محمد علی جوہر۔

سوال: “حیاتِ جاوید” کس کی سوانح عمری ہے؟
جواب: سر سید احمد خان کی۔

سوال: تاریخی ناول نگاری کے اعتبار سے اردو کا “والٹر اسکاٹ” کسے کہا جاتا ہے؟
جواب: عبدالحلیم شرر۔

سوال: “میری اردو تانگے والے کی اردو ہے” یہ جملہ کس کا ہے؟
جواب: قائد اعظم محمد علی جناح۔

سوال: غالب کی تصنیف “مہرِ نیمروز” کا موضوع کیا ہے؟
جواب: خاندانِ مغلیہ کی ناتمام تاریخ۔

سوال: شاہد احمد دہلوی کی کتاب “دہلی کی بپتا” کس صنفِ ادب سے تعلق رکھتی ہے؟
جواب: رپورتاژ۔

اردو شاعری اور شعری اصناف کے معروضی سوالات

سوال: اردو شعری ادب میں غزل کے بعد سب سے بڑا ذخیرہ کس صنفِ شعر کا ہے؟
جواب: مثنوی۔

سوال: اردو شاعری کو سب سے زیادہ الفاظ کس شاعر نے دیے؟
جواب: نظیر اکبر آبادی۔

سوال: علامہ اقبال کی اردو شاعری کا ماحاصل کس نظم کو کہا جاتا ہے؟
جواب: ساقی نامہ۔

سوال: دبستانِ لاہور کا آغاز کب ہوا؟
جواب: انجمنِ پنجاب کے قیام 1874ء سے۔

سوال: “ہے مشقِ سخن جاری، چکی کی مشقت بھی” کس شاعر کا مصرع ہے؟
جواب: حسرت موہانی۔

سوال: اقبال کی نظم “ساقی نامہ” کس ہیئت میں لکھی گئی ہے؟
جواب: مثنوی۔

سوال: مرثیہ کے دو سب سے درخشندہ ستارے کون ہیں؟
جواب: میر انیس اور مرزا دبیر۔

سوال: ن۔م۔ راشد، میراجی اور تصدق حسین خالد میں قدرِ مشترک کیا ہے؟
جواب: آزاد نظم۔

سوال: “خاقانیِ ہند” کے لقب سے کون مشہور ہے؟
جواب: محمد ابراہیم ذوق۔

سوال: قطعہ کتنے اشعار پر مشتمل ہوتا ہے؟
جواب: تعداد پر کوئی پابندی نہیں۔

اردو ادبی اصطلاحات، محاورات اور معلوماتی سوالات

سوال: ٹیپ کا مصرع کسے کہتے ہیں؟
جواب: نظم کے ہر بند میں بار بار دہرایا جانے والا مصرع۔

سوال: اکبر الہ آبادی کے کلام کا نمایاں رنگ کیا ہے؟
جواب: مغربی تہذیب کی اندھی تقلید کی مخالفت۔

سوال: اردو طنزیہ و مزاحیہ شاعری کا سب سے بڑا نام کون ہے؟
جواب: اکبر الہ آبادی۔

سوال: پابند نظم کے لیے کیا لازم ہے؟
جواب: قافیہ۔

سوال: غزل کی زبان کیسی ہوتی ہے؟
جواب: علائم و رموز کی زبان۔

سوال: “نمازی کاٹکا” ضرب المثل سے کیا مراد ہے؟
جواب: برائی کا بدلہ یا فعلِ بد کی سزا۔

سوال: “قبالا لکھوانا” کے معنی کیا ہیں؟
جواب: جائیداد یا مکان اپنے نام منتقل کروانا۔

سوال: “غتربود کرنا” کا مطلب کیا ہے؟
جواب: خلط ملط کرنا۔

سوال: پاکستان کا قومی ترانہ کتنے مصرعوں پر مشتمل ہے؟
جواب: پندرہ مصرعوں پر۔

اردو ادب سے متعلق اہم امتحانی سوالات

سوال: غیر منقوط حروفِ تہجی (ہمزہ سمیت) کی تعداد کیا ہے؟
جواب: بیس۔

سوال: “سحرالبیان” اور “گلزارِ نسیم” کا سب سے بڑا وصف کیا ہے؟
جواب: زبان و بیان کی سادگی اور بے ساختگی۔

سوال: شاہ بیت سے کیا مراد ہے؟
جواب: غزل کا سب سے عمدہ اور دل آویز شعر۔

سوال: کلاسیکی اور جدید شاعری کا سنگم کس شاعر کو کہا جاتا ہے؟
جواب: مولانا حالی۔

سوال: “چوکڑی بھول جانا” محاورے کا مطلب کیا ہے؟
جواب: گھبرا جانا۔

سوال: تاریخ گوئی سے کیا مراد ہے؟
جواب: حروف کے عدد سے سال نکالنا۔

سوال: ریختی کیا ہے؟
جواب: عورت کی طرف سے اظہارِ عشق پر مبنی شاعری۔

سوال: “اودھ پنچ” کا آغاز کب ہوا؟
جواب: 1877ء۔

امتحانی تیاری کے لیے مفید مشورے

  • اردو معروضی سوالات کو روزانہ دہرائیں۔

  • اہم ادبی شخصیات کے نام، القابات اور تصانیف الگ نوٹ کریں۔

  • شاعری کی اصناف اور ادبی اصطلاحات کو مثالوں کے ساتھ یاد رکھیں۔

  • پچھلے سالوں کے سوالیہ پرچوں کا تجزیہ ضرور کریں۔

اردو جنرل معروضی 

یہ بلاگ پوسٹ اردو ادب کے منتخب اور اہم معروضی سوالات و جوابات پر مشتمل ہے جو نہ صرف امتحانی کامیابی میں مدد دیتی ہے بلکہ اردو زبان و ادب کے بنیادی فہم کو بھی مضبوط بناتی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

Post a Comment (0)
3/related/default